اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنا دی

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنا دی

جدہ: سعودی مالیاتی منڈی کمیٹی تداول نے اعلان کر دیا ہے کہ سال نو میں مملکت میں غیر مقیم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 7 شرائط کے ساتھ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی۔ تداول نے 4 بنیادی شرائط عائد کی ہیں اور 3 شرائط کا تعلق تداول میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں سے ہے۔ ایک شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ سرمایہ کار کرنسی نوٹ میں غیر ملکی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کو منظم کرنے والے ضابطوں کے لحاظ سے سرمایہ کاری کا اہل ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ وہ معنوی شخصیت کا مالک ہو جسے مملکت میں انویسٹمنٹ اکانٹ کھولنے کی اجازت ہو۔ دوسری جانب امریکہ کے خبر رساں ادارے بلومبرگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حصص مارکیٹ میں 2018 کے دوران تین تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ یہی تبدیلیاں آئندہ مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کا باعث بنیں گی۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اصل مارکیٹ کے متوازی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع دیا جائے گا۔ مملکت میں غیر مقیم غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری پر 3 پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ وہ 49 فیصد سے زیادہ حصص حاصل نہیں کر سکتے۔ شراکتی کمپنیوں میں غیر ملکیوں کی ملکیت پر عائد پابندیاں بھی ان پر لاگو ہوں گی۔ رجسٹرڈ کمپنیوں کے بنیادی سسٹم میں مذکور پابندیاں ان پر بھی لگائی جائیں گی۔ غیر ملکیوں پر ایک پابندی یہ ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ان کے کرنسی نوٹ کا اوسط حجم ایک کروڑ ریال سے تجاوز کر گیا ہو۔

loading...