اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے

ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے

نئی دہلی: بھارت کے حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے راہنما وکرم سینی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ہندوؤں کا ہے اس میں مسلمانوں سمیت دیگر اقوام کے لئے کوئی جگہ نہیں کیونکہ مسلمانوں کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور مسلمان اپنی آبادی بڑھا کر جھگڑا کر نا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر نگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔ ہندو راہنما کا کہنا تھا کہ آج کل دیگر ذاتوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کا ملک ہے اور یہ ہندو ازم کے نام پر ہی حاصل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کٹر ہندو ہوں اور ہمارے ملک کا نام ہندوستان ہے اور یہ ہندوؤں کا ملک ہے آج دیگر بے ذاتی لوگ یہاں پر فائدے اٹھا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سمیت دیگر جتنی بھی ذاتیں ہیں ان کے لئے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں کیونکہ ان کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں اس لئے انہیں بھارت سے چلے جانا چاہئے ہندوستان کی زمین صرف ہماری ہے ۔

loading...