اشاعت کے باوقار 30 سال

نئی دہلی کو اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا چاہئے

نئی دہلی کو اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا چاہئے

نئی دہلی : بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر راہنما سبرا منیم سوامی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے بعد بھارت کو امریکہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے ۔بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا موقف بالکل واضح ہے کہ اگر ہم پاکستان سے نمٹنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں امریکہ اور اسرائیل کی معاونت درکار ہو گی اور امریکہ کا یہ اقدام خیر سگالی کا واضح ثبوت ہے ۔ہمیں اس کے جواب میں اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دینا چاہئے ۔سوامی نے پاکستان کے خلاف ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ان کی جانب سے جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ درست ہیں ۔

loading...