اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی

پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔ پیر کے روز نئے سال کے اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں امریکی صدر نے پاکستان کو الزام کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے، ہم نے 15 سال میں پاکستان کو 33 بلین ڈالرز دیے، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا، پاکستان کو امداد دینا ہمارے لیڈروں کی بے وقوفی تھی۔

loading...