اشاعت کے باوقار 30 سال

ایران، سوشل میڈیا تک رسائی محدود

ایران، سوشل میڈیا تک رسائی محدود

تہران: ایران کے حکام نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام فوٹو شیئرنگ ایپس تک صارفین کی رسائی کو محدود کر دیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق تہران حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیلیگرام ایپس کے ذریعے مظاہروں کی تصاویر کو آن لان کیا گیا ہے۔ ٹیلی کام کے ایرانی وزیر جواد آذری نے کہا ہے کہ ٹیلیگرام ادارہ انقلاب مخالف ہے اور مظاہرین کو مشتعل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ٹیلیگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاول د وروف نے صارفین کی رسائی کو کنٹرول کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

loading...