اشاعت کے باوقار 30 سال

نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات

نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات

نیویارک: لندن اور جینوا کے بعد امریکی شہر نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کئے گئے ہیں۔ لندن اور جینوا کے بعد امریکی شہر نیویارک کے علاقے ٹائمز اسکوائر میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کئے گئے ہیں، اشتہارات لگوانے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ اشتہارات نئے سال کی آمد تک لگے رہیں گے جب کہ اس کے علاوہ ٹیکسیوں کے ذریعے بھی پاکستان مخالف مہم چلائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفارت خانے نے نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کی شدید مذمت کی ہے اور امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی تاہم یہ مہم بھی ناکام ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں ٹیکسیوں پر پاکستان مخالف اشتہارات لگوائے گئے تھے جس پر دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کر کے لندن میں بسوں پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاکستان کے احتجاج پر ٹرانسپورٹ فار لندن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بسوں پر سے پاکستان مخالف نعروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کئے گئے ہیں۔

loading...