اشاعت کے باوقار 30 سال

کرسٹیانو رونالڈو نے گلوب ساکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کرسٹیانو رونالڈو نے گلوب ساکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

دبئی: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور کارنامہ، گلوب ساکر ایوارڈ جیت لیا۔ سال کی بہترین کلب کا اعزاز سپین کی رالڈ میڈرڈ نے حاصل کیا۔ دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز کرسٹیانو رونالڈو کے نام رہا، رونالڈو ایوارڈ ملنے پر بیحد خوش ہوئے اور ووٹ دینے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ ساکر گلوب ایوارڈ کے نمبر ون کوچ کی ٹرافی زین الدین زیڈان لے اڑے۔ سال کی بہترین کلب کا ایوارڈ سپین کی رالل میڈرڈ نے جیت لیا۔ جرمنی کے فیلیکس بروش فٹبال کے بہترین ریفری قرار پائے۔

loading...