اشاعت کے باوقار 30 سال

فلم پدماوتی کو معروف مورخین کو دکھانے کا فیصلہ

فلم پدماوتی کو معروف مورخین کو دکھانے کا فیصلہ

ممبئی: بولی وڈ کی تاریخی فلم پدماوتی کو رواں ماہ یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھا، تاہم راجپوت کرنی سینا اور دیگر انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد اس کی نمائش موخر کر دی گئی تھی۔ تاہم اب بھارتی فلم سینسر بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پدماوتی کو معروف مرخین کو دکھانے فیصلہ کیا ہے۔ خبریں ہیں کہ پدماوتی میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے یا نہ کرنے کا جائزہ لینے کے لیے مورخین کی 4 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے، جو آئندہ ماہ فلم کو دیکھے گی۔ فلم میں دپیکا پڈوکون پدماوتی شاہد کپور ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علآ الدین خلجی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے یونیورسٹی و کالجز میں تاریخ کے اساتذہ پر مبنی 4 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، جو فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کے حقائق کا جائزہ لے گی۔ اخبار نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ مرخین کی 4 رکنی کمیٹی آئندہ ماہ یعنی جنوری میں پدماوتی کو دیکھ کر اس میں تاریخی حقائق کا جائزہ لے گی۔ سینسر بورڈ کی جانب سے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں واقع یونیورسٹی آف راجستھان کے تاریخ کے پروفیسر بی ایل گپتا اور اسی ریاست کے اگروال کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کے پروفیسر آر ایس خانگروٹ کو پدماوتی کا تاریخی جائزہ لینے کی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کا جائزہ لینے کے لیے دعوت دیے جانے پر میڈیا سے بات کے دوران پروفیسر آر ایس خانگروٹ کا کہنا تھا کہ پدماوتی پر تنازع کرنی سینا راجپوت جماعت اور فلم کی ٹیم یا فلم ساز سنجے لیلی بھنسالی کے درمیان نہیں، بلکہ اس بات پر ہے کہ فلم میں تاریخ کو کیسے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پدماوتی 13 ویں صدی کی ہندوستانی کہانی پر بنائی گئی فلم ہے، فلم کی مرکزی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔ فلم کی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے جنہیں پدماوتی بھی کہا جاتا ہے، وہ بیحد خوبصورت تھیں، جن کی خوبصورتی کے چرچے سن کر اور شیشے میں ان کی ایک جھلک دیکھ کر ظالم بادشاہ علا الدین خلجی ان کا دیوانہ ہو گیا اور انہیں حاصل کرنے کے لیے پدماوتی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو قتل کر دیا۔ فلم میں دپیکا پڈوکون پدماوتی شاہد کپور ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علآ الدین خلجی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

loading...