اشاعت کے باوقار 30 سال

کیرئیر کے دوران کئی بار طاقت کے نشے کا شکار بنی ہوں

کیرئیر کے دوران کئی بار طاقت کے نشے کا شکار بنی ہوں

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران کئی بار طاقت کے نشے کا شکار بنی ہوں اور کئی مرتبہ مجھے سپر اسٹارز کی گرل فرینڈز کے کہنے پر فلموں سے نکالا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کا سامنا بھی کیا ہے جب انہیں کسی کے کہنے پر فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ جس کے کہنے یا سفارش پر مجھے باہر کیا گیا وہ ممکنہ طور پر ہیرو یا ہدایت کار کی گرل فرینڈ تھی اور اس کے کہنے پر مجھے اس وقت باہر کیا گیا جب میں فلم سائن کر چکی تھی اور میں کچھ بھی نہیں کر سکی۔ اس کے علاوہ مجھے فلم سے ان حالاتوں میں باہر نکالا گیا جب میں طاقتور مردوں کی خواہشات پوری نہیں کر سکتی تھی۔ پریانکا نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی ثقافتی حدود ہوتی ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ امریکا کے صدر اور بااثر لوگوں کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔ ہمارے اور ان کے رہن سہن میں بہت فرق ہے اور ہمیں میریل اسٹریپ کے اس اقدام کو سراہنا چاہئے۔ اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل جب عورتوں کی عزت کرنا شروع کر دے گی تو صورتحال تبدیل ہو جائے گی۔ پریانکا نے مزید کہا کہ میں خواتین کو متاثرین نہیں سمجھتی بلکہ انہیں ایک باہمت خاتون کے روپ میں دیکھتی ہوں جو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے باوجود زندگی میں آگے بڑھتی ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا شمار آج ناصرف بالی ووڈ کی بلکہ ہالی ووڈ کی بڑی اداکاراں میں ہوتا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی دیگر اداکاراں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

loading...