اشاعت کے باوقار 30 سال

غیر ملکی طلبا دوران تعلیم ورک ویزا حاصل کر سکیں گے

 غیر ملکی طلبا دوران تعلیم ورک ویزا حاصل کر سکیں گے

لندن: برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی بنالی جس کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرا سکیں گے۔ برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایسے طالب علموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہو گا۔ غیر ملکی طالب علموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری 2018 سے ہو گا جس کے بعد برطانیہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔ خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر طالب علموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا۔ جب کہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالب علموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔

loading...