اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

فٹ بال کپ کے دوران قطر کا شراب کی اجازت پر غور

فٹ بال کپ کے دوران قطر کا شراب کی اجازت پر غور

دوحہ : قطر کی حکومت نے 2022ء میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کو بچانے اور بائیکاٹ کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے غیر ملکی زائرین اور شائقین کو کھیلوں کے دوران شراب پینے کی اجازت دینے پر غور شروع کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عالمی فٹ بال فیڈریشن ’فیفا‘ اور شراب تیار کرنے والی بعض کمپنیوں کی ٹیمیں آئندہ سال کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گی جہاں یہ ٹیمیں غیر ملکی تماشائیوں کے لیے مختص علاقوں میں بھی جائیں گی۔ ان ٹیموں کی طرف سے الکحل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قطری حکام کے ساتھ بات چیت بھی ہو گی۔ برطانوی اخبار ’دا سن’ کے مطابق فیفا اور ایک غیر ملکی شراب کمپنی کے مندوبین نے قطر کی فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں کی نگراں کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ تماشائیوں کو ٹھہرانے کے مقامات کے قریب شراب لانے اور اسے استعمال کرنے کی اجازت فراہم کرے۔ اخبار نے قطری پروجیکٹ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسن الذوادی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران مخصوص مقامات پر شراب پیش کرنے کی اجازت ہو گی، تاہم انگلش یونائیڈ کے ایک عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر شراب کی اجازت نہ دی گئی تو مغربی تماشائی قطر کا رخ نہیں کریں گے۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطری حکومت ورلڈ کپ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور تماشائیوں کو شراب کے استعمال کی اجازت دے گی مگر شراب کھیل کے میدانوں سے ایک گھنٹے کی مسافت پر دی جائے گی۔ انگلش یونائیڈ کے عہدیدار نے کہا کہ اگر قطر کا یہ رویہ رہا تو کھیل کے موقع پر اس کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔ بین الااقوامی فٹ بال فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ توقع ہے کہ 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران قطری حکومت تماشائیوں کو ان کے مرغوب کھانوں کی فراہمی کا اہتمام کرے گی۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر کے خلاف عالمی سطح پر فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض قطری عہدیدار 2022ء کے بین الاقوامی فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کو خطرے میں سمجھتے ہیں۔

loading...