اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے نہ دھمکیوں سے ڈرتا ہے

پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے نہ دھمکیوں سے ڈرتا ہے

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکی امداد اپنے مفادات کے لیے ہوتی ہے وہ مفت میں امداد نہیں دیتا، پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے نہ دھمکیوں سے ڈرتا ہے۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دنیا کی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے، اگر دنیا کی پارلیمنٹ میں امریکا کے خلاف ووٹ پڑا ہے تو یہ امریکا کے لیے ٹھوس پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کی ترجمانی کی۔

loading...