اشاعت کے باوقار 30 سال

سرینا ولیمز نے ٹینس کورٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا

 سرینا ولیمز نے ٹینس کورٹ  میں واپسی کا عندیہ دے دیا

میامی: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کا عندیہ دے دیا ہے۔
رواں برس بیشتر وقت کھیل سے باہر رہنے والی سرینا سر دست اپنی بیٹی کی پرورش میں مصروف ہیں، جس میں انہیں خاصی پریشانی پیش آ رہی ہے، انہوں نے گزشتہ دنوں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شائقین سے مشورے بھی طلب کیے تھے، جس پر انہیں کئی ہمدردانہ مشورے بھی ملے۔ سرینا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر کے ساتھ ایک خالی ٹینس کورٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس سے گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گی، سیزن کا پہلا گرینڈ سلم 15 جنوری سے میلبورن پارک میں شیڈول ہے۔

loading...