اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

بالی ووڈ اداکارہ رنگے ہاتھوں گرفتار

بالی ووڈ اداکارہ رنگے ہاتھوں گرفتار

بھارتی پولیس نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں چھاپہ مار کر جسم فروشی کے قبیح دھندے میں مصروف گینگ کو پکڑا ہے، اس گینگ میں تیلگو فلموں کی 24 سالہ اداکارہ رچا سکسینا اور بنگالی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی 20 سالہ اداکارہ سبھرا چیٹرجی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے بنجارہ ہلز کے علاقے میں 2 فائیو سٹار ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے۔چھاپے تاج دکن اور تاج بنجارہ ہوٹل کے 2 کمروں پر مارے گئے جہاں سے جسم فروشی کا گینگ چلانے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں سے ایک شخص کی شناخت محسن کڈاکیا کے نام سے ہوئی جو تامل اور تیلگو فلموں میں بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ وینکات راﺅ کو بھی پکڑا گیا ہے جو فحاشی کا اڈہ چلاتا ہے۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ رچا سکسینا کو تاج دکن ہوٹل کے کمرے سے پکڑا گیا جبکہ 20 سالہ بنگالی ڈراموں کی اداکارہ سبھرا کو تاج بنجارہ ہوٹل کے کمرہے سے گرفتار کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حیدر آباد سے جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی اداکاراﺅں کو گرفتار کیا گیا ہو، 2014 میں بھی ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو گرفتار کیا تھا۔

loading...