اشاعت کے باوقار 30 سال

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ عہدے سے مستعفی

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ عہدے سے مستعفی

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فرحت خان نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کو ٹیلی فون کر کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ فرحت خان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق فرحت خان کے استعفی کے بعد اب کوئی ملکی کوچ نہیں لگایا جائے گا کیوں کہ فیڈریشن حکام پاکستانی کوچز کی پرفارمنس سے مایوس ہو چکے ہیں اور فیڈریشن نے جرمنی اور دیگر ممالک کے کوچز سے رابطہ کیا ہے اور مشاورت کے بعد نئے کوچ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

loading...