اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان سے کھیلوں کے تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں

پاکستان سے کھیلوں کے تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں

نئی دہلی: انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نریندر بٹرا نے واضح کیا کہ پاکستان سے کھیلوں کے باہمی تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ نریندر بٹرا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بھی صدر ہیں، انھوں نے کہا کہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ کا معاملہ یکسر مختلف ہوتا ہے، اگر بھارت میں کوئی ایونٹ منعقد ہوا تو اس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے ہم پروٹوکول کی تقلید کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر تعلقات میں بہتری نہیں آتی تب تک پاکستان سے اسپورٹس روابط بحال نہیں کر سکتے۔

loading...