اشاعت کے باوقار 30 سال

دو بڑی جاپانی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

دو بڑی جاپانی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

اسلام آبا: عالمی شہرت یافتہ دو بڑی جاپانی کمپنیوں نے پاکستان میں ایل این جی سٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن پراجیکٹ اور ہیونڈائی گاڑیوں کا یونٹ لگانے میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق طویل عرصے کی کوششوں کے بعد پاکستان بڑی جاپانی کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں لانے میں کامیاب ہو گیا ہے، جاپانی کمپنی مٹسوئی اینڈ کو نے سنگاپور کی کمپنی بی ایم ڈبلیو کے ساتھ 31 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں جس کے تحت جاپانی کمپنی بن قاسم میں سنگاپور کی کمپنی کی ملکیتی سمندر میں تیرتے ہوئے بحری جہاز میں نصب ایل این جی سٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن پراجیکٹ کے 49 فی صد حصص خریدے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ نے اس کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور جاپانی کمپنی سوجیٹس کارپوریشن جو دو بڑی جاپانی کمپنیوں نشو لوائی اور نیچیمین کے انضمام کے بعد بنائی گئی ہے، نے پاکستان میں نشاط گروپ کے اشتراک سے فیصل آباد ایم تھری انڈسٹریل زون میں ہیونڈائی موٹرز کے تعاون سے گاڑیاں اسمبل کرنے کا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

loading...