اشاعت کے باوقار 30 سال

اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی طے پا گئی

اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی طے پا گئی

کراچی: شادی دونوں کی پسند اور فیملیز کی مشاورت سے ہو رہی ہے، شادی کی تقریب رواں ماہ کے آخری ہفتے کراچی میں نہایت دھوم دھام سے ہو گی۔ ٹی وی کی نامور اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی طے پا گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی رواں ماہ کے آخری ہفتے کراچی میں نہایت دھوم دھام سے ہو گی، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں دعوت نامے بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ شادی میں شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد کو مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی دونوں کی پسند اور فیملیز کی مشاورت سے ہو رہی ہے۔ چند ماہ پہلے منگنی کی تقریب رازداری سے منعقد کی گئی تاہم شادی دھوم دھام سے کی جائے گی۔ اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جو بہت سے ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا چکے ہیں جب کہ زارا نور عباس اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں جو تعلیمی سلسلے میں کچھ عرصہ امریکہ میں بھی مقیم رہیں۔ انہوں نے ٹی وی سیریل دھڑکن سے کیریئر کا آغاز کیا۔

loading...