اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

جینز پہنو گی تو شادی کون کرے گا

جینز پہنو گی تو شادی کون کرے گا

نئی دہلی: بھارت میں ایک مرکزی وزیر نے لڑکیوں کے جینز پہننے پر یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کہ اس لباس میں کون ان سے شادی کرے گا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے انسانی وسائل کے فروغ کے نائب مرکزی وزیر ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے طلبہ کے ایک پروگرام میں اخلاقیات کے حوالے سے اپنی تقریر میں کہا کہ لباس اور اخلاقی قدروں میں قریبی تعلق ہے اور پوشاک کے انتخاب میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ اگر جینز پہننے والا کوئی شخص کسی مندر کا پجاری بن جائے تو کیا لوگ اسے پسند کریں گے۔ اور اگر کوئی دلہن جینز پہن کر شادی کے منڈپ میں آئے تو کیا کوئی دولہا اس سے شادی کرنا پسند کرے گا؟ کتنے لڑکے جینز پہننے والی دلہن سے شادی کرنا چاہیں گے؟

loading...