اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

نادیہ خان ڈرامہ ’’کیسی عورت ہو تم‘‘ میں کاسٹ

نادیہ خان ڈرامہ ’’کیسی عورت ہو تم‘‘ میں کاسٹ

لاہور: اگر تو آپ نادیہ خان کے پرستار ہیں تو ان کے نئے انداز کے لئے تیار ہو جائیں۔ آن سکرین ہنس مکھ اور شوخ شخصیت کے طور پر مارننگ شو ہوسٹ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی کو ایک اور ٹی وی ڈرامے 'کیسی عورت ہو تم' میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ فہیم برنی کے اس ڈرامے میں نادیہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی کہانی ایک ورکنگ ویمن ماہم کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر معیز (فیصل رحمن) کے اخراجات بھی اٹھاتی ہے جب کہ معیز اپنے مقاصد کے لئے اپنی بیوی کا جذباتی استحصال کرتا ہے۔ نادیہ خان نے بتایا کہ میں سترہ سال کے طویل وقفے کے بعد ٹی وی پر واپسی کر رہی ہوں، اس عرصے کے دوران میں زیادہ باشعور ہو چکی ہوں۔ ان کا کہنا تھا اب آپ وہ پرانی مارننگ شو والی نادیہ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ نادیہ خان کے مطابق اس ڈرامہ سیریل میں جسمانی تشدد کو نہیں دکھایا گیا بلکہ اس میں اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ کس طرح شوہر جذباتی طور پر خواتین کا استحصال کرتے اور انہیں عجیب و غریب کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

loading...