اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

لاہور: ڈالرکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہو گئی، روپے کی قدرمیں متوقع کمی کی قیاس آرائیوں نے ڈالر کی قیمت کو پر لگا دئے۔ لاہور شہر سمیت ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کی جانب سے روپے کی قدر میں متوقع کمی کے اعلان نے کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال پیدا کر دی۔ پیر کے رو ز انٹر بینک میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 107 روپے فی ڈالر سے ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت میں 4 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 110 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔ تاہم ڈالر کے ریٹس متعین نہ ہونے کے باعث مختلف نجی بنک ڈالر بیچنے سے کتراتے رہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہو کر 111 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں پر لاہور چیمبر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ باقاعدہ وزیر خزانہ نہ ہونے سے قیاس آرائیوں کا فائدہ مافیا اٹھا رہی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیدران نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل، قرضہ جات میں اضافہ ہو گا۔

loading...