اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

صبا قمر ریمپ پر واک کے دوران گر گئیں

صبا قمر ریمپ پر واک کے دوران گر گئیں

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر برائیڈل فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر پڑیں۔ لاہور میں رنگ و نور سے بھرپور تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کے دوران دیگر ماڈلز کے ہمراہ باغی اداکارہ صبا قمر بھی بطور شو اسٹاپر جلوہ گر ہوئیں۔ صبا قمر سنہرے رنگ کے لباس میں دلہن کی طرح سجی ہوئی بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ تاہم وہ اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئیں جب واک کرتے ہوئے لڑکھڑا کر سنبھلنے کی کوشش میں گر گئیں۔ تاہم اداکارہ سب کے سامنے گرنے پر شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے خود اعتمادی سے اٹھیں اور دوبارہ ریمپ پر واک کرنا شروع کر دیا۔ شو میں موجود لوگوں نے اداکارہ کی خود اعتمادی پر تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔ واضح رہے کہ صبا قمر فلم ہندی میڈیم کے ذریعے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کر چکی ہیں جب کہ ان دنوں وہ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈراما سیریل باغی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

loading...