اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ جہاز میں دست درازی کرنے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ فلم دنگل میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی 17 سالہ نامور بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کی گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جہاز میں اپنے ساتھ ہونے والے ناقابل برداشت واقعے کی تفصیل رو رو کر سنائی تھی۔ ویڈیو کے ذریعے زائرہ نے اپنے پیچھے بیٹھے شخص کی حرکتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ سو رہی تھیں تو اس شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور ان کے ساتھ دست درازی کی جب انہوں نے اس کی شکایت جہاز کے عملے سے کی تو انہوں نے اس چیز کا کوئی نوٹس نہیں لیا بالآخر وہ اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو بنانے پر مجبور ہو گئیں۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ائیر لائن انتظامیہ اور پولیس فوری حرکت میں آ گئی اور زائرہ کو پریشان کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز میں اداکارہ کو پریشان کرنے والے 39 سالہ شخص کا نام ویکاش سچ دیو ہے اور وہ بزنس مین ہے۔ پولیس نے اسے ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ سینئر پولیس آفیسر لتا شیرسات کا کہنا ہے کہ تاجر کو جنسی آفنسز اور بچوں کے تحفظ کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس انیل کمبھارے کا کہنا ہے کہ ویکاش کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ائیر لائن وستارا نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ واقعے کی رپورٹ ایوی ایشن ریگولیٹر میں جمع کرا دی گئی ہے۔

loading...