اشاعت کے باوقار 30 سال

لیاری باکسنگ گرلز نے وومن آف دی ورلڈ فیسٹیول لوٹ لیا

لیاری باکسنگ گرلز نے وومن آف دی ورلڈ فیسٹیول لوٹ لیا

کراچی: کراچی میں لیاری باکسنگ گرلز نے وومن آف دی ورلڈ فیسٹیول لوٹ لیا۔ کہتی ہیں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔ویمن آف دی ورلڈ کانفرنس میں پہنچ کر باکسنگ کے ایسے داو پیچ دکھائے کہ دیکھنے والے لیاری گرلز کی مہارت کے قائل ہو گئے۔ کوچ یونس کا کہنا ہے کہ باکسنگ کو صرف لڑکوں کا کھیل ماننے والے غلطی پر ہیں، کیونکہ ان کی لڑکیاں بھی سخت سے سخت ٹریننگ کرنے سے نہیں گھبراتیں اور باکسنگ رنگ میں کسی صورت لڑکوں سے کم نہیں۔ باکسنگ گرلز کا کہنا ہے کہ ان کا مکا بھی کم زور دار نہیں، جسے پڑا وہ اٹھ نہیں پائے گا اسی لیے کوئی تنگ نہ کرے۔ باکسنگ کے جنون میں ان لڑکیوں کو ان کے گھر والوں کا سپورٹ بھی حاصل ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک اور گھر والوں کا نام روشن کریں۔

loading...