اشاعت کے باوقار 30 سال

بریڈ پٹ پھٹ پڑے

بریڈ پٹ پھٹ پڑے

لاس اینجلس: نامور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی کے لیے سابقہ اہلیہ جینیفر آنسٹن کو چھوڑنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ایک وقت تھا جب اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کا شمار ہالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا تھا، دونوں اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے اور دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش تھے پھر اچانک ان خوشیوں کو اس وقت نظر لگ گئی جب انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا اور موقف اختیار کیا کہ بریڈ پٹ کا رویہ ان کے بچوں کے ساتھ نہایت نامناسب ہے وہ نہ صرف بچوں پر چلاتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

loading...