اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بھارت میں تھانے کے اندر شادی کی تقریب

بھارت میں تھانے کے اندر شادی کی تقریب

نئی دہلی: شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لئے لوگ کسی اچھے شادی ہال یا مہنگے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک جوڑے کی شادی اتفاق سے ایسی جگہ سر انجام پا گئی کہ اس سے بڑھ کر یادگار شادی کی تقریب شاید ممکن نہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کنوج میں منعقد ہونے والی ایک شادی کے دوران دلہن اور دولہا والوں کے درمیان لڑائی ہو گئی اور بالآخر بات تھانے تک جا پہنچی۔ جب دونوں اطراف کے لوگ شکایت کے لئے تھانے پہنچے تو پولیس والے کسی اور ہی موڈ میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے پرچہ کاٹنے کے بجائے دولہے اور دلہن سے کہا کہ وہ غصہ جانے دیں اور اپنا گھر بسنے سے پہلے اجاڑنے کی غلطی نہ کریں۔ پولیس کے سمجھانے بجھانے پر دولہا دلہن کو بات سمجھ آ گئی اور وہیں تھانے میں ہی باقی رسوم کی ادائیگی شروع ہو گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب شادی کی رسمیں ہو رہی تھیں تو پولیس والے جوڑے پر پھول بھی برسا رہے تھے اور ناچ گا کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کر رہے تھے۔

loading...