اشاعت کے باوقار 30 سال

لاس اینجلس میں ’جسٹس لیگ ‘ کا رنگارنگ پریمئر

لاس اینجلس میں ’جسٹس لیگ ‘ کا رنگارنگ پریمئر

لاس اینجلس: لاس اینجلس میں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ’جسٹس لیگ‘ کا رنگا رنگ پریمئر ہوا ،جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے مقامی تھیٹر میں منعقدہ اس رنگا رنگ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اداکار بین ایفلیک اور گیل گیڈٹ سمیت دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے جب کہ مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ زیک سنائیڈر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک،ہینری کیول،گیل گیڈٹ،ایزرا ملر ،جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 17 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

loading...