اشاعت کے باوقار 30 سال

شریف خاندان نے سارے ادارے تباہ کر دیئے

شریف خاندان نے سارے ادارے تباہ کر دیئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا کہ شریف خاندان نے سارے ادارے تباہ کر دیئے، جب ادارے تباہ ہوتے ہیں ملک تباہ ہوتا ہے شریف فیملی نے، قوم کے ٹیکسوں کا پیسہ چوری کیا اور بیرون ملک بھجوایا اور حکمرانوں نے ملک کی مضبوطی اور بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا، ملک قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتا ہے، شریف خاندان نے ملکی ادارے تباہ کر دیئے، پاکستان کی سیاست نیا رخ اختیار کر رہی ہے پرانی سیاست اب نہیں چلے گی، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو نہ میں کوئی ذاتی فائدہ اٹھاؤں گا اور نہ کسی کو اٹھانے دوں گا، احتساب کا عمل میرے سے شروع ہو گا اور سب کا بلا تفریق احتساب ہو گا، ملکی قیادت کرنے والے مثال قائم کرتے ہیں، شریف خاندان نے اپنے ذاتی نوکروں کو اداروں میں تعینات کیا، جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی ادارے مضبوط ہوں گے، ادارے کسی شخصیت کے نیچے کام نہیں کریں گے، نواز شریف اور زرداری پیسے کے زریعے لوگوں کو خریدتے ہیں، وزیر اعظم خاقان عباسی (ن) لیگ کے ہر ایم این ایز کو 94 کروڑ روپے دے رہے ہیں اور اس سے کرپشن شروع ہوتی ہے اور حکمرانوں کی کرپشن کا اثر پٹواریوں اور پولیس تک ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سابقہ وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کیا، اس موقع پر جہانگیر خان ترین، شفقت محمود، عبدالعلیم خان، میاں محمود الرشید، نعیم الحق، شعیب صدیقی، عون چوہدری، طالب نکئی سمیت دیگر حلقے کی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ شریف مافیا نے اداروں کو تباہ کیا، پیسہ منی لانڈرنگ سے باہر جا رہے تھے لیکن ادارے خاموش تھے، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے، قائد اعظم کے پاکستان میں ادارے مضبوط ہوں گے، شخصیات اداروں کے نیچے ہوں گی، ملکی قیادت کرنے والے مثال قائم کرتے ہیں، جو بھی تحریک انصاف میں آئے گا وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے کھیلے گا، عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی ایم این اے ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے، جو پی ٹی آئی کا ٹکٹ چاہتے ہیں انہیں کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے، تحریک انصاف ملک میں آئندہ ضلعی ناظمین کا ڈائریکٹ الیکشن سے انتخاب کرے گی، لندن کی طرز پر ضلعی ناظم کا براہ راست الیکشن کرائیں گے تاکہ ہارس ٹریڈنگ سے بچا جا سکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چار سالوں سے کے پی کے حکومت ہے لیکن کوئی مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا کہ میں نے کوئی ذاتی فائدہ اٹھایا ہو حتیٰ کہ کلاس فور کا ملازم تک بھرتی نہیں کروایا، سردار آصف احمد علی خان نے کہا کہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، خوشی ہے کہ عمران خان میرے غریب خانے آئے اور میں چار سال سے کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کی بلکہ چار سالوں سے عمران خان کا منتظر تھا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلا لیڈر جس کے دامن میں کوئی دھبہ نہیں ہے اور یہ ہی ان کرپٹ شخصیات کا مقابلہ کر سکتا تھا، عمران خان کی کوششوں سے ہی شریف فیملی کا احتساب ہوا اور اب ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے، انہوں نے پنجاب تمام فنڈز ایک شخص شہباز شریف کے ذریعے استعمال ہو رہے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے من پسند منصوبے شروع کئے جاتے ہیں اور اداروں میں اپنے من پسند افراد رکھے جاتے اور پھر کے ذریعے کرپشن کی جاتی ہے، عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی اقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھی اور اب کیا ہے۔

loading...