اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

کرس گیل نے ایک انوکھی پیشکش کر دی

کرس گیل نے ایک انوکھی پیشکش کر دی

جمیکا: مشہور ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے ایک انوکھی آفر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو دلچسپی ہے کہ کیا ہوا تھا، وہ مال نکالے تو گیل سب بتا دیں گے۔ گیل پر ایک خاتون نے بدتمیزی کا الزام عائد کیا تھا، خاتون مساجرمس رسل کے مطابق دو ہزار پندرہ ورلڈ کپ کے دوران گیل کے رویے کی وجہ سے وہ نان اسٹاپ روتی رہی تھیں۔ گیل نے اس الزام پر آسٹریلوی میڈیا کمپنی فیئر فیکس اور مذکورہ خاتون، دونوں کو عدالت میں گھسیٹ لیا۔ کرس گیل نے یہ کیس جیت لیا مگر اب انہوں نے معاملے سے متعلق جاننے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک انوکھی آفر کر دی ہے۔ اس سے متعلق جاننے والوں کے لیے کرس گیل کا کہنا ہے کہ جس کو یہ معلوم کرنا ہے کہ اصل میں کیا ہوا تھا، وہ پیسے خرچ کرے، ان کی آفر تین لاکھ امریکی ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ گیل کے مطابق انٹرویو کرنے والے کو جمیکا آنے پڑے گا، پھر جو چاہو سو پوچھو۔

loading...