اشاعت کے باوقار 30 سال

پریٹی زنٹا کی چیتوں کے ساتھ سیلفی

پریٹی زنٹا کی چیتوں کے ساتھ سیلفی

ممبئی: حال ہی میں پریٹی زنٹا کی تین چیتوں کے ساتھ ایک سیلفی منظرعام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پریٹی زنٹا نے اپنے سماجی رابطے کے اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ وہ اپنے شوہر جینی کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے پیچھے تین چیتے آرام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریٹی زنٹا ان دنوں اپنے شوہر اور اہل و عیال کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں پریٹی کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک جگہ چہل قدمی کرتے ہوئے تین چیتے دکھائی دیئے اور انہوں نے تصویر بنا ڈالی۔ مشہور اداکارہ پریٹی زنٹا گزشتہ برس امریکی شہری جینی گوڈاناو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔

loading...