اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

شین وارن کو پی ایس ایل 3 میں کمنٹری کی پیشکش

شین وارن کو پی ایس ایل 3 میں کمنٹری کی پیشکش

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی ٹی وی کمنٹری کے لئے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن سے رابطہ کیا ہے جو پی سی بی کی اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر شین وارن کے ساتھ کمنٹری کا معاہدہ طے پا گیا تو پی ایس ایل کی ٹیلی پروڈکشن کے لئے یہ سونے پہ سہاگہ ہو گا کیوں کہ وہ اس وقت دنیا کے مہنگے ترین کرکٹ کمنٹیٹر ہیں جو صرف انگلینڈ میں سکائی ٹی وی اور آسٹریلیا میں چینل نائن پر کمنٹری کرتے ہیں۔ پہلے دو ایڈیشن کی طرح اس بار بھی ٹی وی پروڈکشن پاکستان کرکٹ بورڈ از خود کر رہا ہے اور بورڈ کا شعبہ مارکیٹنگ اس سلسلے میں سرگرم ہو چکا ہے۔ پی ایس ایل ہمسایہ ملک بھارت میں دکھانے کے لئے بھی پہلی بار انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی سپورٹس کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ دریں اثنا پاکستان سپر لیگ تھری میں ٹیموں کے انتخاب کے لئے ڈرافٹنگ کا عمل اتوار کو دوپہر دو بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا۔ جس میں شرکت کے لئے ڈین جونز اور ٹام موڈی سمیت بعض غیر ملکی فرنچائز آفیشلز بھی ہفتے کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

loading...