اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شرمناک شکست

پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شرمناک شکست

کوالالمپور : انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوالالمپور میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی مایوس کن آغاز کیا اور پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،پاکستان کے پانچ بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد طحی 14 رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کے مجیب نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی باؤلرز بھی افغان ٹیم کے خلاف کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہے اور افغانستان نے 58 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نثار وہادت نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

loading...