اشاعت کے باوقار 30 سال

پنجاب ایجوکیشن کونسل کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم

پنجاب ایجوکیشن کونسل کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم

لاہور: پنجاب کے گورئمنٹ و پرائیویٹ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی مختلف تنظیموں کا ایک اجلاس بمقام گورئمنٹ شہداء اے پی ایس میوریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں مشاورت سے پنجاب ایجوکیشن کونسل کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم کی گئی جو تعلیمی ترقی، تعلیمی نصاب اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے کام کرے گے۔ یہ تنظیم ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔ یہ تنظیم غیر سیاسی ہو گی۔ تنظیم کے جو عہدیدار متفقہ طور پر منتخب کیے گئے ان میں چیئرمین محمد اعظم بٹ، وائس چیئرمین صدر رانا عطا محمد، نائب صدر اول قاضی محمد نعم انجم ، نائب صدر دوم ڈاکٹر زاہدہ حبیب، جنرل سیکرٹری ملک محمد شریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نجمہ چوہدری، جائنٹ سیکرٹری اول وسیم سہیل بٹ، جائنٹ سیکرٹری دوم ڈاکٹر مصباح ظہیر، سیکرٹری فنانس محمد شہباز، سیکرٹری نشرو اشاعت محمد شہباز وڑائچ، رابظہ/ آفس سیکرٹری سید محمد فرقان ناظم ، مشیر عابدہ محمود، امور عامہ ملک محمد عظیم ، چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر لطیف عثمانی شامل ہیں۔

loading...