اشاعت کے باوقار 30 سال

سابق وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

سابق وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

لاہور: مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مشکلات کے حل کے لئے خصوصی وظیفہ دیا، مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی، سابق وزیر اعظم نواز شریف مولانا طارق جمیل کی دعوت پر رائیونڈ میں اجتماعی دعا میں شرکت کریں گے۔ جمعرات کو میاں نواز شریف سے مولانا طارق جمیل نے رائیونڈ میں ملاقات کی، مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے خصوصی دعا کرائی، مولانا طارق جمیل نے نواز شریف کو مشکلات کے حل کے لئے خصوصی وظیفہ بھی بتایا، ملاقات میں تمام امور پر آدھا گھنٹہ گفتگو کی گئی۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم محمد نواز کو معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں اجتماعی دعا میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کی دعوت قبول کر لی ہے۔ ن لیگ صدر نواز شریف اتوار کو تبلیغی جماعت کے رائیونڈ اجتماع میں اجتماعی دعا میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں کینسر کا علاج جاری ہے۔ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی بھی ہو چکی ہے۔ نواز شریف بھی ان کی تیمارداری کے لئے ان کے ہمراہ لندن میں مقیم تھے۔ تاہم نواز شریف کو احتساب عدالت میں ان کے خلاف دائر ریفرنسز کا سامنا کرنے کے لئے پاکستان آنا پڑا۔ نواز شریف گزشتہ روز بھی پاناما کیسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف تبلیغی اجتماع میں مولانا طارق جمیل کی دعوت پر اجتماعی دعا میں شرکت کریں گے۔ اور اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کریں گے۔

loading...