اشاعت کے باوقار 30 سال

کپل اور سنیل دوبارہ دھوم مچانے کے لیے تیار

کپل اور سنیل دوبارہ دھوم مچانے کے لیے تیار

ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے اپنی کھوئی ہوئی شان اور وقار واپس حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔کپل شرما نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے لیکن ناممکمن نہیں ہے۔مجھے اپنی آنے والی فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، مجھے یقین ہے کہ نہ صرف میری فلم باکس آفس پر کامیاب ہو گی بلکہ مداح اس کو سہرائیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ میرے پاس میرے اور سنیل کے مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ میں اور سنیل جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ کپل شرما کی ٹیم کے ساتھ دوبارہ شو کروں۔ ساری ٹیم شو کرنے کے لیے تیار ہے اور سنیل ابھی لندن میں موجود ہیں وہ جیسے ہی واپس آئیں گے ہم اس بارے میں بات کریں گے۔

loading...