اشاعت کے باوقار 30 سال

بلے سے وکٹ گرانے والے بیٹسمین پر جرمانہ

بلے سے وکٹ گرانے والے بیٹسمین پر جرمانہ

برسبین : شیفلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں کوئنز لینڈ کے اوپنر جوئے برنز کو تسمانیہ کے خلاف میچ کے دوران ڈسپلن توڑنے پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جو برنز نے گذشتہ روز دوسری اننگز میں 70 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ سے سٹمپس کو ہٹ کیا تاہم ان کی ٹیم نے یہ مقابلہ 7 وکٹ سے جیت لیا، انھیں آؤٹ کرنے پر حریف پلیئرز خوشیاں منا رہے تھے ، اسی دوران برنز نے پویلین واپسی سے قبل بیٹ سے ہٹ لگا کر وکٹ گرا دی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی اس حرکت کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جب کہ برنز نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا ہے۔

loading...