اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈیرن سیمی کا پشتو میں پیغام جاری

ڈیرن سیمی کا پشتو میں پیغام جاری

سینٹ لوئیس : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) پاکستانی عوام کے لئے اہم ایونٹ بن چکا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانیوں کی محبت اور میزبانی کے دلدادہ ہیں۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پشتو زبان میں ایک بیان جاری ہوا، انہوں نے اپنے شائقین سے پوچھا ہے کہ پی ایس ایل 3 کے بار ے میں کیا خیال ہے، امید ہے سب ٹھیک ہوں گے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے پی ایس ایل 3 کی ڈارفٹنگ کے حوالے سے بھی عوام سے رائے لی ہے۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی پلئیرز ڈرافٹنگ 12 نومبر کو ہو رہی ہے اور پشاور زلمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔

loading...