اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

لاہور: پاکستان، چین اور بھارت کے بعد خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا، پاکستان اپنی ضرورت کا صرف 462 ہزار ٹن خوردنی تیل پیدا کرتا ہے جو 14 فی صد ہے جب کہ 86 فی صد یعنی 3264 ہزار ٹن تیل درآمد کیا جاتا ہے جس کا خرچ 285 بلین روپے ہے، زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ جن ممالک سے تیل درآمد کیا جاتا ہے ان میں ملائیشیا اور انڈونیشیا سر فہرست ہیں، درآمد کردہ خوردنی تیل کھانے کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور بنیادی طور پر صابن اور کاسمیٹکس بنانے کے کام آتا ہے، یہ عام درجہ حرارت پر سالڈ رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر جسم میں جا کر خون کی نالیوں میں جم جاتا ہے اور بہت سی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے، جس میں دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔

loading...