اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

عماد وسیم کپتان بن گئے

عماد وسیم کپتان بن گئے

کراچی: پی ایس ایل کے سیزن تھری میں کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کریں
گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں شعیب ملک ٹیم کے کپتان تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شکست کے باعث عہدہ چھوڑ دیا تھا اور باقی میچوں میں یہ فرائض انگلینڈ کے کھلاڑی روی بوپارہ نے ادا کیے تھے۔ دوسرے سیزن میں سنگا کارا نے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیے اور اب تیسرے سیزن میں یہ ذمہ داری سٹار آل راﺅنڈر عماد وسیم کے سپرد کر دی گئی ہے۔ عماد وسیم نے پاکستان کی جانب سے 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جب کہ وہ انڈر 19ٹیم میں بھی کپتانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔سٹار آل راﺅنڈر کا کہنا ہے کہ مجھے کراچی کنگز کو لیڈ کرنے کی ذمہ داری ملنا باعث فخر ہے ،ہم اچھے نتائج دینے کے لیے بھر پور محنت کریں گے ۔

loading...