اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد ہے

سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے، شدت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پر سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان سعودی عرب میں جو اقدامات کر رہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جو برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے سعودی عرب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ ختم کرنے اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پر سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

loading...