اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

چینی حکومت نے نئی ٹیکس پالیسی کا اعلان کر دیا

چینی حکومت نے نئی ٹیکس پالیسی کا اعلان کر دیا

بیجنگ : چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار پر دباؤ کم کرنے اور معاشی ترقی میں امداد کے لئے حکومت نے ٹیکس پالیسیوں کا اعلان کردیا ہے، یکم دسمبر 2017 سے 31 دسمبر 2019 تک مالیاتی ادارے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ذاتی کاروبار پر قرض سے حاصل ہونے والی آمدنی یا فوائد پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنی ہون گے۔ اس کا اعلان وزارت خزانہ اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن برائے ٹیکسیشن کی طرف سے جاری ہونے والی ایک مشترکہ دستاویز میں کیا گیا ہے ، فی الحال یہ پالیسی ایسے قرضوں پر نافذ ہو گی جو صرف کسانوں کو دئے جائیں گے ،ٹیکسوں سے مستثنی قرضوں کی حد دس لاکھ یوآن (150950ڈالر )ہو گی ۔دریں اثنا ان صنعتوں کے لئے یکم جنوری 2018 سے 31 دسمبر 2020 تک کئے گئے قرض کے معاہدے سٹیمپ ٹیکسز سے بھی مستثنی ہوں گے ۔ان اعلانات کا مقصد یہ ہے کہ حکومت چھوٹے کاروبار کے لئے بینکوں کی امداد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ کاروبار 22.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئے ہیں، 2012 کے مقابلے میں یہ رقم دو گنا ہے ۔

loading...