اشاعت کے باوقار 30 سال

دی مسلم میں 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری

دی مسلم میں 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری

اسلام آباد : رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے شائع کیے جانے والے میگزین دی مسلم 500 نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر راج کرنے والی با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں اداکار سلمان خان پہلے نمبر پر اور باکستانی گلوکار عاطف اسلم 18 ویں نمبرپربراجمان ہیں۔دی 500 موسٹ انفلوئینشل مسلم جسے دی مسلم 500 بھی کہا جاتا ہے ہر سال دنیا بھر کی با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست کا مقصد ان شخصیات کو منظر عام پر لانا ہے جنہوں نے کم عرصے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ یہ فہرست مختلف کیٹگریز میں تقسیم ہوتی ہیں جیسے سیاسی اور مالی طور پر یا سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی با اثر مسلم شخصیات وغیرہ دی مسلم 500 میگزین نے 2018 کے لیے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی مسلم شخصیات کی فہرست مرتب کی ہے۔ فہرست میں سوشل میڈیا کی بااثر شخصیات میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان پہلے نمبر شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر برطانوی گلوکار زین ملک شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقبول رہنے والی تیسری بااثر مسلم شخصیت جرمن فٹ بالر میسوت اوزیل ہیں۔ چوتھے نمبر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا نام آتا ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مصنف اور اسکالر محمد الرافع فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ مصری شہری مصطفی ہوسنے نے فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کیا ہے، مصطفی دین اسلام کی تبلیغ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے احمد الشوغیری ساتویں نمبر پر ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا رحمان المعروف اے آر رحمان نے فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل کیا ہے۔ مصر کے سرگرم رہنما عمار خالد فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے فہرست میں دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔ پا۔کستانی گلوکاراور اداکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 18واں نمبر حاصل کیا ہے۔ جب کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اس فہرست میں 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں

loading...