اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی آرمی چیف کے سوشل میڈیا پر سنگین الزامات

بھارتی آرمی چیف کے سوشل میڈیا پر سنگین الزامات

نئی دہلی: بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جموں کشمیر میں فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث کسی بھی افسر یا اہلکار کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا اور کہا کہ وادی کشمیر میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جنرل بپن راوت نے کہا کہ جموں کشمیر میں فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہوئی ہے لیکن جہاں کہیں پر بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں، فوج وہاں سنگین کارروائی عمل میں لاتی ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کسی بھی افسر یا اہلکار کو بخشا نہیں جائے گا۔ وادی کشمیر کے اندر سال 2013 سے مقامی عسکریت پسندوں کی بھرتی میں اضافے اور فوج کے خلاف ناراضگی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فوج کے سربراہ نے کہا کہ کچھ نوجوان سوشل میڈیا کی وجہ سے غلط خیالات کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا۔

loading...