اشاعت کے باوقار 30 سال

دنیا کا سب سے طویل العمر زندہ جاندار

دنیا کا سب سے طویل العمر زندہ جاندار

لندن: دنیا میں اس وقت جو سب سے بوڑھا جانور زندہ ہے وہ ایک کچھوا ہے۔ برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے اس کچھوے کی عمر 186 سال ہے ۔اب ماہرین نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ ویب سائٹ ksbw.com کی رپورٹ کے مطابق اس کچھوے کا نام جوناتھن ہے جو گزشتہ 26 سال سے اپنی ’فریڈریکا‘ نامی مادہ کے ساتھ رہ رہا تھا۔ ان دونوں میں جنسی تعلق بھی تھا لیکن آج تک ان کے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا جس پر ماہرین حیران تھے۔ گزشتہ دنوں فریڈریکا کی موت واقع ہو گئی تو ماہرین نے اس کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ فریڈریکا بھی دراصل مادہ نہیں بلکہ نر تھی۔ یوں ماہرین اس انکشاف پر دنگ رہ گئے کہ جوناتھن ہم جنس پرست کچھوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”طویل عرصے سے یہ دونوں کچھوے ایک ساتھ تھے اور بالکل نر اور مادہ جوڑے کی طرح رہتے رہے تھے۔ ہم سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ یہ دونوں ہم جنس پرست بھی ہو سکتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق جوناتھن اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ یہ اس جزیرے کی پہچان بن گیا ہے۔ اسے 1880ء میں ایک اور جزیرے سے یہاں لایا گیا تھا جب کہ فریڈریکا 1991ء میں یہاں لائی گئی تھی۔

loading...