اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

شام اور عراق میں دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیں گے

شام اور عراق میں دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیں گے

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں قائم دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کیے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی ریاست منیسا میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں صدر اردوگان نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کے کئی علاقے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور ترکی کو ان کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ان کے ٹھکانے تباہ کرنے ضروری ہیں جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

loading...