اشاعت کے باوقار 30 سال

سعد حریری کے قتل کے منصوبے کی مصدقہ معلومات ہیں

سعد حریری کے قتل کے منصوبے کی مصدقہ معلومات ہیں

ریاض: سعودی وزیر نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے قتل کے منصوبے کی مصدقہ معلومات کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ سعودی عرب کے خلیجی امور کے وزیر ثمر السبحان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے پاس سعد حریری کے قتل کے منصوبے کی تفصیلات موجود ہیں۔ سعد حریری نے گزشتہ روز سعودی عرب میں نیوز کانفرنس کے دوران اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے محسوس کر لیا ہے کہ میری زندگی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا پوشیدہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ سعد حریری نے اس موقع پر ایران پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ ایران کی خطے کے ممالک میں دخل اندازی بہت بڑھ گئی ہے، حزب اللہ دیگر عرب ممالک میں بھی ایران کا بازو بن گئی ہے۔ سعد حریری سال 2009 سے 2011 تک لبنان کے وزیر اعظم رہے تھے جبکہ گذشتہ برس نومبر میں انھوں نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

loading...