اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے

کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے

لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے، فارورڈ بلاک نہیں ہے نہ ایسی کوئی کوشش جاری ہے، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے بارے امریکی پالیسی کی تبدیلی کے سوال پر کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا، امریکا نے اپنے موقف کا اظہار کیا ہم نے بھی اپنے موقف کا اظہار کر دیا ہے، ہم سمجھتے ہیں ہمارا موقف درست ہے، اس کا اثر ہو گا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے، فارورڈ بلاک نہیں ہے نہ ایسی کوئی کوشش جاری ہے، انوں نے کہا کہ عمران خان صاحب مجھے بھی جانتے ہیں اور میں بھی انہیں جانتا ہوں۔ ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ ممکن نہیں، آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ نہیں ہوتی، وزیر اعظم نے کہا کہ مردم شماری ہو گئی، حلقہ بندیاں ہونی ہیں، امید ہے بل پر اتفاق ہو جائے گا، بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے تمام جماعتوں سیبل کی منظوری کے لیے کہا ہے امید ہے منظور ہو جائے گا، چیلنجز سینمٹ رہے ہیں، برآمدات بڑھنے کی امید ہے، 2013 کے بعد سے ہر اشاریے نے بہتری ظاہر کی، اس سال جی ڈی پی کی شرح 5.6 فیصد تک پہنچ گئیکرنٹ اکاونٹ خسارہ کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سول ملٹری تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہٹانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے سے زیادہ تر پاکستانی متفق نہیں فیصلہ قبول کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ تاریخ پر چھوڑ دیا ہے ہماری توجہ آزاد اور شفاف الیکشن کرانے پر ہے۔

loading...