اشاعت کے باوقار 30 سال

اداکارہ میرا کے ٹائی ٹینک سونگ کی ویڈیو وائرل

اداکارہ میرا کے ٹائی ٹینک سونگ کی ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان کی جانی مانی اداکارہ "میرا" کو کون نہیں جانتا۔ میرا اپنی پرفارمنس سے پاکستانیو ں کے دلوں میں اپنی جگہ نہیں بنا سکی لیکن اپنے آئے روز نت نئے ڈراموں سے خاصی مشہور ہو گئی ہیں۔ میرا کی انگلش سے پریشان افراد کے لیے مزید پریشانی کی خبر یہ ہے کہ اب ان کو میرا کا انگلش میں گانا بھی سننا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کیمطابق میرا نے حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ٹائٹینک کا سونگ اپنے چاہنے والوں کو گا کر سنایا۔ تاہم اس گانے کو سننے کے بعد پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے میرا کو کھری کھری سنا دی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ "انگلش کی ٹانگیں توڑنے کے بعد اب گانے کی ٹانگیں توڑی جا رہی ہیں "۔

loading...