اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بھارت نام نہاد جمہوری ملک

بھارت نام نہاد جمہوری ملک

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا واحد نام نہاد جمہوری ملک ہے جو اپنے سیاسی مخالفین کو فوجی طاقت سے دبانے میں یقین رکھتا ہے اور انہیں جیلوں اور زندان خانوں میں ڈال دیتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دعویٰ تو بڑی جمہوریت کا کرتا ہے لیکن اپنے سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے جیلوں اور زندان خانوں کے دروازے کھولے رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے اس ملک نے ہزاروں لوگوں کو جھوٹے مقدمات اور الزامات میں سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے اور کالے قوانین کے ذریعے ان کی اسیری کو طول دے رہا ہے ۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ، ڈاکٹر محمد شفیع خان شریعتی، غلام قادر بٹ، غلام محمد بٹ، برکت علی خان، مظفر احمد راتھر، ساجد علی بخاری ،محمد اقبال خان، محمد صادق کجار، سائیں محمد کجار، مہندیاں کجار، فیروز احمد، محمد اسلم، شیخ عمران، عبدالحمید تیلی، محمد عقیل وانی، گل محمد خان، مشتاق احمد خان، محمد حسین ملک، محمد اسحاق پال، شبیر احمد بٹ، عبدالاحد نائیک، منظور احمد بٹ، عبدالغنی گونی، فاروق احمد شیخ، مشتاق احمد ملہ، علی محمد حسن آباد، محمود ٹوپی والا، نثا رمرزا ،بلال احمد کوٹا اور لطیف احمد واجہ اور دیگر عرصہ دراز سے نظر بند ہیں جب کہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی ، مشتاق الاسلام ،غلام محمد خان سوپوری، محمد رمضان خان، محمد سبحان وانی، امیرِ حمزہ شاہ، عبدالغنی بٹ،محمد رفیق وار، حفظ اللہ میر، رئیس احمد میر ،محمد یوسف بٹ، محمد شعبان ڈار ،محمد رفق گنائی، اسد اللہ پرے ، شکیل احمد بٹ، لطیف احمد راتھر، عاطف حسن، عرفان احمد خان، محمد یوسف باغوان ، عبد الخالق ریگو، بشیر احمد صالح، محمد یوسف لون، شیخ محمد یوسف، شکیل احمد یتو، محمد یوسف فلائی، حاجی محمد رستم بٹ، مفتی عبد الاحد راتھر، محمد شعبان خان ، معراج الدین نائیکو، حاجی منظور احمد کلو، محمد اشرف ملک، امتیاز احمد میر، سلمان یوسف، معشوق احمد بٹ، غلام محمد تانترے، ناصر عبد اللہ، عبد الرشید بٹ، غلام رسول پرے، بشیر احمد صوفی، عبد الرشید راتھر، بشیر احمد وانی، غلام نبی خان، سجاد احمد میر، عبد الاسلام میر، اعجاز احمد بہرو، پیر تنویر، مشتاق احمد ہرہ، دانش ملک وغیر ہ بھی گزشتہ برس سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ 2010ء سے قید میں ہیں اور ان پر اب تک 36 مرتبہ کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس اے اور دوسرے کالے قوانین کے ذریعے کشمیر یوں کو دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت اور اس کے ریاستی گماشتوں نے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیش ایجنسی کا استعمال کر کے شبیر احمد شاہ ، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، ظہور احمد وٹالی، کامران یوسف، جاوید احمد اور سید شاہد یوسف کو تہاڑ جیل میں پہنچا دیا ہے۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ جیلوں، تھانوں اور تفتیشی مراکز میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری قوم کے ہیرو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کے گماشتوں کو اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے عوض سوائے رسوائی کے اور کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے ایمنسٹی انٹر نیشنل، ایشیا واچ خاص طور پر انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر پونے والے بھارتی جبر و ستم کا نوٹس لیں اور جیلوں میں بند کشمیریوں کو بھارتی ظلم سے نجات اور رہائی دلانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

loading...