اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اسموگ کیا ہوتی ہے اور اس سے بچاؤ

کراچی: پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں صبح کے وقت شدید دھند اور اسموگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ موسمی تبدیلیوں اور سردی کی آمد کے ساتھ ہی اسموگ نے مختلف شہروں پر قبضہ جما لیا ہے جب کہ دھند کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ موسمی تبدیلیوں اور گرمی کے بعد سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں اسموگ اور دھند کا راج بڑھ جاتا ہے۔ ہر سال اسموگ کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں سانس لینے میں دشواری، گلے میں تکلیف اور آنکھوں کے امراض جیسے آنکھوں کا سوجنا، جلنا اور آنکھوں سے پانی نکلنا وغیرہ شامل ہیں۔
اسموگ دراصل آلودگی کی ایک قسم ہے جو دھند اور دھوئیں کی آمیزش سے بنتی ہے۔ لفظ اسموگ بیسویں صدی کی ابتدا میں لندن میں استعمال کیا گیا تھا۔ یہ دو الفاظ اسموک اور فوگ کا مرکب ہے۔ اسموگ ہوا میں موجود نائٹروجن آکسائیڈ ، سلفر ڈائی آکسائیڈ ،کاربن مونو آکسائیڈ، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں، مٹی اور آگ کے دھوئیں کے مرکب سے بنتی ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اسموگ کے باعث انسانوں میں دمہ، ٹی بی اور جلدی امراض جنم لینے لگتے ہیں۔ اگر بارش نہ ہو تو فضا میں اسموگ بڑھ جاتی اور ہوا نہ چلنے کی صورت میں زمین سے کم فاصلے پر ایک گہری تہہ کی شکل اختیار کر لیتی ہے جب کہ اسموگ کی وجہ سے اوزون کی تہہ میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
نسانوں کو شدید نقصان پہنچانے والی اسموگ سے محفوظ رہنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر لازم ہیں۔ سب سے پہلے تو اسموگ اور دھوئیں میں فرق کرنا لازمی ہے کچھ لوگ اسموگ کو معمولی دھواں سمجھ کر نظرا نداز کر دیتے ہیں لیکن ان کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اسموگ اور دھواں دو بالکل مختلف چیزیں ہیں۔ اگر فضا میں اسموگ موجود ہے تو کوشش کریں کہ کم سے کم باہر نکلیں اور وہ افراد جو سائیکلنگ یا جوگنگ کرتے ہیں انہیں چاہئیے کہ اپنی ان سرگرمیوں کو کچھ دنوں کے لیے مؤخر کر دیں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو شام کے وقت باہر نکلیں جب فضا میں اوزون کی تہہ گہری نہیں ہوتی۔
اسموگ صرف آلودگی اور گاڑیوں کے دھوئیں کی وجہ سے نہیں بنتی بلکہ ہریالی اور درختوں کی کمی کی وجہ سے بھی اسموگ وجود میں آتی ہے لہٰذا اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی کوشش کریں۔ درخت اسموگ کو بننے سے روکتے ہیں۔

loading...